وعدے پر فوری عملدرآمد،سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہدے کے بڑے اعلان پر کارروائی شروع ،شاہی فرمان جاری

19  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہدے کے بڑے اعلان پر کارروائی شروع ہوگئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری ہوگیا ، وزارت خارجہ نے ریاض سفارتخارنے اورجدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے

متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلد از جلد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے معاملات پر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، دفتر خارجہ نے ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے اور جدہ میں قونصل خانے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ان کی فوری فہرستیں مرتب کی جائیں، ان کی پاکستانی واپسی کے لئے بروقت ضروری سفری دستاویزات اور سفر کے انتظامات کو مکمل کیا جائے تاکہ رہائی کے فوری بعد ان کی وطن واپسی ممکن ہوسکے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق زیادہ تر پاکستانی قیدیوں پر کفالہ نظام اور ملازمت کے معاہدوں کی خلاف ورزی کے مقدمات ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…