وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان ،پاکستان میں تعینات ملائشین سفیر اکرام بن محمد ابراہیم نے زبردست اعلان کردیا

19  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات ملائشیاء کے سفیر جناب اکرام بن محمد ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر ملائشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا متوقع دورہ پاکستان پاکستانی معیشت کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا کیونکہ اس موقع پر پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کیلئے اچھی خبر کی توقع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا ء پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک آپس میں متعدد مصنوعات کی

تجارت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان کے درمیان نصف صدی سے زیادہ عرصے سے کاروباری تعلقات پائے جاتے ہیں لیکن نجی شعبوں کے درمیان بہتر روابط کے فقدان کی وجہ سے وہ دوطرفہ تجارت کی اصل صلاحیت سے ابھی تک استفادہ حاصل نہیں کر سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملائشیاء کے سفیر نے کہا کہ پاکستان مکمل مصنوعات برآمد کرنے کی بجائے گلوبل برانڈز کیلئے کمپونینٹس تیار کر کے بہتر نتائج حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ برآمدات کو بہتر کرنے کیلئے وہ مصنوعات تیار کرے جن کی عالمی مارکیٹ میں زیادہ مانگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی برانڈنگ پر خصوصی توجہ دیں جس سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کا دوہ اور پاکستان میں 20ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرنے کا اعلان پاکستانی معیشت کیلئے بہت مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک کی طرف سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دلچسپی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مثبت پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان نے آزاد تجارت کا معاہدہ کر رکھا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ نجی شعبے

اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیاء ٹیلی کمیونیکیشن، انشورنس اور سیاحت سمیت پاکستان کے سروسز شعبے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی انفارمل اکانومی کو فارمل سیکٹر میں لانے کی کوشش کرے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو گا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملائشیاء کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کی دوطرفہ تجارت اتنی حوصلہ افزاء نہیں ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک نجی شعبوں کو قریب لانے کی کوشش کریں جس سے باہمی تجارت کو بہتر فروغ ملے گا۔ اس مقصد کیلئے دونوں ممالک کثرت سے

تجارتی وفود کا تبادلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چاول، گندم، آم، حلال فوڈ، سمندی خوراک، گوشت، کھیلوں کا سامان، مثالحہ جات، دستکاری کا سامان، لائٹ انجینئرنگ گڈز، آلات جراحی، ادویات، جیمز اینڈ جیولری سمیت پاکستان کی متعدد مصنوعات ملائشیاء کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں لہذا ملائشیاء پاکستان سے ان مصنوعات کی درآمد بڑھانے پر توجہ دے جس سے پاکستان کا اس کے ساتھ تجارتی توازن بھی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیاء نے خام پام آئیل کی درآمد پر ایکسپورٹ ڈیوٹی بڑھا دی ہے

جس پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آم پر بھی 5سے7فیصد ڈیوٹی میں کمی کی جائے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ چیمبر اپنا ایک وفد ملائشیاء لے جانے پر غور کر رہا ہے لہذا ہائی کمیشن اس کے دورے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیاء کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سی پیک سمیت معیشت کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں لہذا وہ ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ چیمبر کی ڈپلومیٹک کمیٹی کے چیئرمین خالد ملک، میاں عارف اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…