عالمی بینک نے کرپشن کے باعث پاکستان میں محکمہ تعلیم کے کئی منصوبوں پر فنڈنگ روک دی،افسوسناک انکشافات

19  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی) عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کے باعث صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے جاری کئی منصوبوں پر فنڈنگ روک دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2013 میں عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی بینک سندھ میں تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے فنڈنگ کررہا تھا۔ عالمی بینک نے محکمہ تعلیم میں بہتری کے لئے دو سال کے دوران 55 ارب روپے جاری کئے تھے۔معاہدے کے تحت ملنے والی رقم کو انتظامی و مالی معاملات اور اساتذہ کے بہتر معیار پر خرچ کیا جانا تھا۔

اس کے لیے 17 گریڈ کے نئے کیڈر کے افسران تعینات ہونے تھے لیکن محکمہ تعلیم پرانے کیڈر کے افسران کا تبادلہ کر کے ان ہی سے کام لیتا رہا۔ عالمی بینک نے کئی بار اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا لیکن محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے۔ جس کے بعد عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ کے کئی منصوبوں کو فنڈز روک دی ہے، اس کے علاوہ عالمی بینک نے رواں سال کے لیے ریفارم سپورٹ یونٹ کو بھی فنڈ دینے سے معذرت کرلی ہے، اساتذہ کی تربیتی پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے تاہم اس میں بھی کمی کردی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…