عمران خان کا پلوامہ واقعہ پر بھارت کو کراراجواب ،ن لیگ بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے پر مجبور

19  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (اے این این )مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے عمران خان کی جانب سے پلوامہ واقعہ پر بھارت کو کرارا جواب دینے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی جانیوالی الزام تراشی پر مئوثر جواب دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشی پر پاکستان کے وزیراعظم کا یہی جواب ہونا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چند دن قبل پلوامہ میں حملہ ہوااور بھارت نے اس حملے کا پاکستان پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری کانفرنس کی تیاریوں اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں میں مصروف تھے اور اسی لیے تب میں نے اس معاملے پر بھارت کو جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں نیا مائنڈ سیٹ اور نئی سوچ ہے۔ نہ کوئی باہر سے آ کر یہاں دہشتگردی کر سکتا ہے اور نہ یہاں سے جا کر کوئی باہرد ہشتگردی کرے گا۔میں بھارتی حکومت کو یہ پیشکش کر رہا ہوں کہ اگر آپ پلوامہ حملے میں کسی قسم کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں، یا کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کی تحققیات بھی کروانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میڈیا پر سن رہے ہیں کہ بھارت میں سیاستدان ، ٹی وی چینلز اور ٹی وی اینکرز یہ کہہ رہے ہیں کہ اب پاکستان کو سبق سکھانا چاہئیے ،ہمیں احتجاج کرنا چاہئیے ، ہمیں پاکستان سے بدلہ لینا چاہئیے۔میں یہ پوچھتا ہوں کہ دنیا کا کون سا قانون ہے جو کسی بھی ایک شخص یا ملک کو جج بننے کی اجازت دیتا ہے ۔ بھارت میں یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن میں ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے سے اور جنگ کی بات کرنے سے فائدہ ہو اور اسی لیے کہا جا رہا ہو کہ پاکستان کو سبق سکھایا جائے ۔ لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پاکستان سوچے گا نہیں، بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں پاکستان زبردست جواب دے گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…