خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت ،بڑا فیصلہ سنادیاگیا

  پیر‬‮ 18 فروری‬‮ 2019  |  23:25
لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا۔ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 4 کے جج کے روبرو پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔علامہ خادم حسین رضوی ، افضل قادری ، پیر اعجاز اشرفی ، فاروق الحسن ، شفقت جمیل ، وحید نور اور پیر ظہیرالحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کی صحت کے لیے مناسب ماحول فراہم کیا جائے ۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں