بھارت ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں عالمی عدالت میں ثبوت دینے میں ناکام ہوگیا

18  فروری‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈ دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں بھارت نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے جبکہ پاکستان آج منگل کو اپنا جواب جمع کروائے گا۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں عالمی عدالت میں ثبوت دینے میں ناکام ہوا ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت عالمی عدالت میں حاضر سروس فوجی کمانڈر کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں داخلے اورمختلف ناموں سے سفر کرنے سے متعلق حقائق پیش نہیں کرسکا۔

بھارت عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں سرگرمیوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو ایران کے راستے سفر کرتے ہوئے پاکستان کیسے سفرکرتا رہا اور پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا اور یہ بات ثابت ہوگئی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان 19فروری کو اپنا جواب عالمی عدالت میں اپنا جواب جمع کروائے گا۔ واضع رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کے سلسلے میں پاکستانی جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…