پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے اورحکومت کے دفاع کیلئے ایک دو نہیں بلکہ پورے 18ترجمان مقرر ،نام منظر عام پر آگئے

18  فروری‬‮  2019

لاہور( این این آئی) حکومت کی پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے اورحکومت کے دفاع کیلئے 18ترجمان مقرر کردئیے گئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ ،میاں محمود الرشید ، فیاض الحسن چوہان ، یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر مراد راس ، سمیع اللہ چوہدری ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، سبطین خان ، وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل ، وزیراعلیٰ کے مشیر اکرم گجر ، فیصل حیات جبونہ ، رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری ، وزیرا عظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار ، تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ اور شوکت بسرا بطور ترجمان فرائض سرانجام دیں گے ۔مذکورہ افراد پنجاب سپوک پرسن پی ٹی آئی کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنائیں گے اس میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا ۔یہ ترجمان حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو نمایا ں اور بہتر اندازپیش کرنے سمیت حکومتی پالیسیوں اور ایشوز پر حکومت کا دفاع بھی کریں گے ۔ یہ ترجمان پی ٹی آئی کے سلوگن نیا پاکستان کے تناظر میں پنجاب حکومت کے موقف کا دفاع کریں گے ۔پارٹی کے رہنما عرفان احمد کو ٹی وی ٹاک شوز کیلئے کوآر ڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…