قید پاکستانیوں کی رہائی پر شکر گزار ہوں ،عمران خان،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے،محمد بن سلمان،بڑا اعلان کردیاگیا

18  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے خو دکو پاکستان کا سفیر کہنااعزاز کی بات ہے،سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں ،محمد بن سلمان پاکستان میں بہت مقبول ہیں ، آپ انتخابات میں کھڑے ہوں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لینگے ،دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پیر کو ولی عہد محمد بن سلمان نے وطن واپسی سے قبل ائیر پورٹ پر

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز کی بات ہے اور سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے بیان کو بے حد سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید زیادہ تر لوگ مزدور تھے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان نے ان لوگوں کو نوکریاں نہیں دیں جس کی وجہ سے وہ لوگ سعودی عرب گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان میں بہت مقبول ہیں اور اگر آپ یہاں انتخابات میں کھڑے ہوں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق وسعت اختیار کررہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان میں 2018 میں 5فیصد ترقی ہوئی،پاکستان کے پاس دنیا کی بڑی معیشت بننے کی اہلیت ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان جیواسٹریٹیجک اعتبار سے اہم ملک ہے، آج کا دن روشن مستقبل کی شروعات ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی

صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پڑوس میں دو بڑی معیشت ہیں، ایک طرف چین اور ایک طرف بھارت ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ان دونوں ہمسایوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بن کر ابھرے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں جو معاہدے ہوئے ہیں وہ صرف شروعات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات بہت آگے جائیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…