خطے میں تنازعات کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے ، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان اور سعودی عرب کا اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

18  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستا ن اور سعودی عرب نے اتفاق کیا ہے کہ خطے میں تنازعات کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے جبکہ سعودی عرب نے پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش اورکرتار پور راہداری کھولنے خوش آئند اقدام ہے ۔ سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہاگیا کہ پاکستانی اورسعودی حکام نے اتفاق کیا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے

بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جبکہ وزیر اعظم نے ولی عہد کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ وزیرو اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ پاکستان اور سعودی کا علاقائی، عالمی امن و سلامتی کے امور پر یکساں موقف کا اظہار کیا ۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ دہشت گردی، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی پر بھی یکساں موقف کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ولی عہدکے دورے کے دور ان دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ اعلامیہ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں سرمایہ کاری اور تجارت اولین ترجیح رہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم نے سعودی جیلوں سے 2107 پاکستانیوں کی رہائی پر ولی عہد سے اظہار تشکر کیااعلامیہ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے پاک سعودی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ مستقبل کی سیاسی، سفارتی، اقتصادی سمت کا تعین کرنے کیلئے ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم ہے ،عوامی رابطوں، دفاع، سلامتی اور ثقافتی پہلوؤں کی سمت متعین کی جائیگی۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام دوطرفہ تعلقات میں نئی بلندیوں کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے،

سپریم کوآرڈینشن کونسل مستقبل کے دوطرفہ تعلقات کے تعین کیلئے اہم ہے۔اعلامیہ میں کہاگیا کہ سعودی ولی عہد کا کامیاب دورہ پاکستان رہا ،دورے سے پاک سعودی تعلقات کے نئے باب کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب نے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ سعودی ولی عہد نے کرتار پور راہداری کھولنے کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو مزاکرات کی پیش کش کو سراہا۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ مذاکرات ہی خطے میں مسائل کے حل کا بہتر ذریعہ ہیں۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستانی حجاج کی خدمت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…