نوازشریف ہمارے دل کے قریب ہیں،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سابق وزیر اعظم کو یاد کرنا نہ بھولے،کیا کچھ کہہ دیا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

18  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی کا حکم اچھا اقدام ہے، اگر سعودی عرب سے انوسٹمنٹ آئی ہے تو نہایت اچھی بات ہے، راجہ ظفر الحق اور میری ملاقات ہوئی ہے ، بھری محفل میں سعودی ولی عہد نے کہا نواز شریف ہمارے دل کے قریب ہیں۔

پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی کا حکم اچھا اقدام ہے ۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اگر یہ حکم ہو گیا ہے تو پوری قوم کو شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ اپوزیشن کو نہ بلانے پر انہوں نے کہا کہ یہ حکومت میچور نہیں ہے ۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ایسا نہیں کیا تھا کہ اپوزیشن کو رد کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ پتہ نہیں انہیں کس نے مشورہ کیا ہے کہ اپوزیشن کو نہ بلائیں۔ راجہ ظفر الحق صاحب اور میری سعودی ولی عہد سے بہت اچھی ملاقات رہی ۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہر بات ماضی پر نہیں ڈالنی چاہیے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بڑی انویسٹمنٹ اگر سعودی عرب سے آرہی ہے تو نہایت اچھی بات ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ بھری محفل میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ نواز شریف ہمارے دل کے قریب ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہم نے بھی انہیں نوازشریف کی طرف سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے سعودی ولی عہد کو کہا کہ آپ بھارت جا رہے ہیں،کشمیر کا مسئلہ امہ کا مسئلہ ہے یہ خطے کا مسئلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…