سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان اور دیگر معاہدے ہمارے دور حکومت میں طے پاگئے تھے ،ن لیگ کے اہم رہنما نے بہت بڑا دعویٰ کردیا

16  فروری‬‮  2019

فیصل آباد(آن لائن) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور دیگر معاہدے (ن) لیگ کے دور حکومت میں طے پاگئے تھے ۔ ان معاہدوں کے حوالے سے سابق جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ آگاہ ہیں

تحریک انصاف کا اس حوالہ سے کریڈیٹ لینے کی کوشش ایسے ہی جیسے وہ مسلم لیگ ( ن) کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر کریڈیٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت سے ثابت ہو گیا ہے کہ سب سیاسی انتقامی کارروائیاں ہیں ۔ انہوں نے میاں محمد شہباز شریف کی رہائی پر اظہار مسرت کیا ہے اور دعا کی ہے اﷲ تعالی میاں محمد نواز شریف کو بھی صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے کئے گئے تمام وعدوں سے انحراف کر چکی ہے ملک میں کوئی میگا پروجیکٹس ابھی تک متعارف نہیں کروایا گیا ۔ لوڈشیڈنگ کئی کئی گھنٹوں تک جاری ہے عوام مہنگائی کی چکی میں آئے روز پستے چلے جارہے ہیں تبدیلی کے خواب دکھانے والے خود پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔ انتقامی کارروائیاں سے مسلم لیگ (ن) کو مرغوب نہیں کیا جا سکتا ۔ قائدین ڈٹ کر تمام جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ انشااﷲ تعالی جلد سرخرو ہونگے ۔ چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور دیگر معاہدے (ن) لیگ کے دور حکومت میں طے پاگئے تھے ۔ ان معاہدوں کے حوالے سے سابق جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ آگاہ ہیں تحریک انصاف کا اس حوالہ سے کریڈیٹ لینے کی کوشش ایسے ہی جیسے وہ مسلم لیگ ( ن) کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر کریڈیٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…