افغان طالبان کے وفد کی پاکستان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی کیوں کی گئی؟ حیرت انگیز انکشافات

16  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)افغان طالبان کے وفد کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18پیر کو اسلام آباد میں ہوگا اور ا سلسلے میں امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد اٹھارہ فروری کو تین روزہ دورے پر پاکستان آئینگے اور افغان طالبان سے مذاکرات کرینگے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اتوار کو دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے اور افغان طالبان کے وفد کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا امکان ہے۔

کئی حلقوں کا خیال ہے کہ سعودی ولی عہدہ کے دورے میں شیڈول کی تبدیلی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ یاد رہے کہ17اور 18دسمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سعودی حکام کا وفد بھی شریک تھا جس میں پاکستان نے سہولت کاری کا کر دار ادا کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق امکان ہے افغان طالبان کا وفد امریکی حکام سے مذاکرات سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کریگا ۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ تحفظات کا حل تجویز کیا جائیگا، مذاکرات کی پیشرفت کے تحت مذاکرات کا آئندہ دور 25 فروری کو دوحہ میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خیل زاد کا دورہ پاکستان 18۔20 فروری تک ہوگا۔اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہاگیاکہ امریکی حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18فروری کو اسلام آباد شروع ہوگا بعدازاں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے بھی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی تھی کہ افغان طالبا ن اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اتوار کو دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے اور افغان طالبان کے وفد کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…