شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز ہو گیا ،سیلاب کا خدشہ ،خطرے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات جاری

16  فروری‬‮  2019

گلگت (این این آئی) شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز ہو گیا جس کے باعث گرمیوں میں ہنزہ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فرید احمد کے مطابق شیسپر گلیشئر 3 ماہ کے دوران 1600 میٹر تک سرک چکی ہے، گلیشئر سرکنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانی کا بہاؤ رکنے کی وجہ سے 2 بجلی گھروں کو بھی بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شیسپر گلیشئر سرکنے کے باعث گرمیوں میں جھیل سے پانی کے

اخراج سے سیلاب کا امکان ہے۔فرید احمد کے مطابق گلیشئر کے تیزی کے سرکنے کی صورت میں آبادی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جی بی ڈی ایم اے نے انتہائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے اور آبادی کو گلیشئر اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے بند بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے کے مطابق آبادی کیلئے متبادل روڈ کی مرمت اور پْل کا انتظام کیا گیا ہے، کسی بھی خطرے کے پیش نظر خوراک کا ذخیرہ بھی کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…