’’بیٹی کی طبیعت خراب ہے ‘‘ حمزہ شہباز کی لندن قیام میں توسیع کی درخواست منظور ،مزید کتنے دن باہررہیں گے؟فیصلہ ہوگیا

11  فروری‬‮  2019

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی لندن قیام میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے قیام کی اجازت دے دی۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی لندن میں قیام سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے جس کے علاج کے لیے انہیں بیرون ملک قیام کرنا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے

ہی حمزہ شہباز واپس آجائیں گے، عدالت مزید 15روز بیرون ملک قیام کی اجازت دے۔عدالت نے درخواست پر وکیل کا مؤقف سننے کے بعد اسے منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو مزید 14 روز تک لندن میں قیام کی اجازت دے دی۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور 10 روز تک انہیں بیرون ملک قیام کی اجازت دی تھی۔ یاد رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…