پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،سرمایہ کاروں کی بہت بڑی رقم ڈوب گئی،انڈیکس متعدد نفاسیاتی حدوں سے گر گیا،صورتحال انتہائی تشویشناک

11  فروری‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 40800،40700،40600،40500اور40400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے95ارب85کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.51فیصدکم جبکہ77.64فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک ایکسچنیج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،آٹو،بیکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41074پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم موڈیزکی جانب سے ملکی بینکنگ سیکٹرکی ریٹنگ مستحکم سے منفی میں کرنے کی خبروں کے بعدمقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس40220پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم دوسرے سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی40300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس560.82پوائنٹس کمی سے40326.53پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے59کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں95ارب85کروڑ15لاکھ73ہزار696روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب34ارب 66کروڑ73لاکھ73ہزار275روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر13کروڑ44لاکھ13ہزار960شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت3کروڑ86لاکھ86ہزار500 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے1950.00روپے اورجے ڈی ڈبلیو شوگرکے حصص کی قیمت14.33روپے اضافے سے300.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت53.66.00روپے کمی سے1051.34روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت43.90روپے کمی سے861.10روپے ہوگئی ۔پیر کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ99ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے6.24روپے پرجبکہ دیوان موٹرز کی سرگرمیاں80لاکھ85ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت16.60روپے پر مستحکم رہی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس306.60پوائنٹس کمی سے19292.00پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1040.35پوائنٹس کمی سے67385.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس353.55پوائنٹس کمی سے29299.25پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…