عمرا ن صاحب خودکشی حرام ، اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں، آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج پر وزیر اعظم شدید تنقید کی زد میں

11  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرا ن صاحب خودکشی حرام ہے ، اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں،جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اْس ٹیم پہ عوام کیسے پر اعتماد کرے؟نالائق اور عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کو چھپاکیوں رہی ہے؟

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا۔ پیر کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام مگر اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں۔ انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پہ ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ اْتارنے اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے کئے 2015میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم ہیں جوکشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے۔انہوں نے کہاکہ جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اْس ٹیم پہ عوام کیسے پر اعتماد کرے؟انہوں نے کہاکہ جھوٹی اورنالائق حکومت قوم کو دھوکہ دے رہی تھی، چور دروازے سے آئی ایم ایف سے پیکج ڈیل پہلے ہی فائنل کرچکی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ نالائق اور عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کو چھپاکیوں رہی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پیکج سے عوام کے لئے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کے بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیاجارہا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، یوٹیلیٹی سٹوربند، حج سبسڈیز ختم کردی ۔ انہوں نے کہاکہ آپ قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج میں گیس، بجلی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پر کیا طے ہوا؟انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف پیکج سے افراط زر میں مزید کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟ جی ڈی پی گروتھ ریٹ کتنے فیصد بڑھے گا؟۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…