پا کستان کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا حتمی فیصلہ ،کتنے ارب ڈالرز قرضہ لیاجائیگا اور یہ قرض کتنے عرصہ کیلئے ہوگا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

9  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان نے آئی ایم ایف (IMF) سے قرضہ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے جس میں معائدہ کے حوالے سے دستخط متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا قرضہ لے گا اور یہ قرضہ 6 سال کے عرصہ کے لیے ہو گا دو طرفہ مذاکرات کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت ایف بی آر میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ ریوینو کو بڑھانے کے حوالے سے سے ٹھوس اقدامات کرے گی

حکومت توانائی سیکٹر میں مزید اصلاحات لانے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اس کے علاوہ حکومت اپنے اخراجات میں 10 فیصد کٹ لگانے کے ساتھ ساتھ سوشل سیفٹی نیٹورک میں پیسوں کی شرح کو بڑھاے گی پاکستان اور آئی ایم ایف گزشتہ سال نومبر سے بیل آوٹ پیکج کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈیز کو ختم کرنے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے کی شرائط رکھی تھیں۔ مگر حکومت کی جانب سے ان شرائط پر آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تردید کی گئی تھی۔ دونوں فریقین گزشتہ چار ماہ سے ویڈیو لینک ، فون کالز ، ای میلز کے ذریعے رابطے میں رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آئی ایم اف کے ساتھ توانائی کے بنیادی ڈھانچے، فیسکل اور مانیٹری پالیسی کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی ہے دونوں حکام ڈیٹا کے تبدلہ اور ریفارمز پیکج کے حوالے سے بات جیت کا عمل جاری رکھیں گے اس حوالے سے آئی ایم اف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں پیکج کے حوالے سے دستخط متوقع ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا قرضہ لے گا اور یہ قرضہ 6 سال کے عرصہ کے لیے ہو گا دو طرفہ مذاکرات کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت ایف بی آر میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ ریوینو کو بڑھانے کے حوالے سے سے ٹھوس اقدامات کرے گی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…