’’کیا واقعی میں ڈیل ہو گئی؟‘‘ نواز شریف نے پی آئی سی منتقل ہونے سے انکار کیوں کیا؟ حامد میر نے حیرت انگیز وجہ بتا دی

6  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جیل جانے کا اصرار کرکے ڈیل کے تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف پی آئی سی میں منتقل ہونے سے انکار کرکے ڈیل کے تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں،

معروف صحافی نے کہا کہ نواز شریف نے ڈیل کرنا ہوتی تو وہ برطانیہ سے پاکستان واپس ہی نہ آتے حالانکہ نواز شریف کو پیغام بھیجا گیا تھا کہ آپ پاکستان واپس نہ آئیں تو ہم آپ کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کریں گے، معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ جب بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تھا تو شہباز شریف نے کوشش کرکے پیرول پر رہائی دلائی تھی، میاں نواز شریف نے اس دن بھی کہہ دیا تھا کہ جو نقصان ہونا تھا وہ ہوچکا، اس لیے وہ جیل سے رہائی نہیں چاہتے۔ حامد میر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکومت کبھی نواز شریف کو ریلیز کرنا چاہتی ہے اور کبھی انہیں ہسپتال لے کر جاتی ہے، دوسری طرف میاں نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ انہیں واپس جیل بھیجا جائے، حامد میر نے کہا کہ نواز شریف جیل جانے کا اصرار کرکے ڈیل کے تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں، ان کے انکار کے بعد ڈیل کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں، نواز شریف نے پی آئی سی میں شفٹ ہونے سے انکار کرکے شیخ رشید کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جیل جانے کا اصرار کرکے ڈیل کے تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف پی آئی سی میں منتقل ہونے سے انکار کرکے ڈیل کے تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…