یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔۔۔!!! جان بچانے والی جدید آلات سے لیس 4 ایمبولینسزکوصدر ،وزیر اعظم کے قافلےکا حصہ بنا دیا گیا، بیمار مریض تڑپ تڑپ کر مرنے لگے

6  فروری‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن ) بے نظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ) کی زندگی بچانے کے جدید آلات سے لیس 4 ایمبولینسز وی آئی پی ڈیوٹیز میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ برس ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی منتقلی کے لیے 4 جدید زندگی بچانے والی ایمبولینسز خریدیں تھیں جنہیں بعد میں وی آئی پی ڈیوٹیز کے لیے مختص کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ایمبولینسز وزیراعظم اور صدر کے ایئرپورٹ جانے کے قافلے کا حصہ ہیں۔اس ضمن میں بی بی ایچ کے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایمبولینسز وینٹیلیٹر اور زندگی بچانے والے دیگر آلات سے لیس ہیں جن کی ضرورت تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی منتقلی کے لیے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان ایمبولینسز کا مقصد تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کو ایم آر آئی ٹیسٹ کے لیے دوسرے ہسپتال پہنچانا یا دوسرے ہسپتال منتقل کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اب یہ ایمبولینسز وی آئی ڈیوٹیز میں استعمال ہورہی ہیں اور نازک صورتحال میں موجود مریضوں کی منتقلی کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو امدادی سروس ریسکیو 1122 کو کال کرنی پڑتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمبولینسز کی خریداری پر 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی جو سب ضائع ہوگئی۔اس سلسلے میں بی بی ایچ ہسپتال کے ایک اور سینئر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی پارکنگ میں جدید ایمبولینسز اس لیے کھڑی ہیں کیوں کہ ان کی رجسٹریشن کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا، اس کے لیے گاڑیوں کا معائنہ ہونا باقی ہے جس کے بعد انہیں مریضوں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق یا انکار کرنے سے گریز کیا کہ مذکورہ ایمبولینسز وی آئی پی ڈیوٹیز میں استعمال ہورہی ہیں۔

دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کا نازک حالت میں حاملہ خواتین کو کمیٹی چوک پر موجود فلٹر کلینک سے بی بی ایچ منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمبولینس کو ریسکیو 1122 کو دے دیا گیا تھا لیکن ان ایمبولینسز کو اس لئے نہیں دیا گیا کہ یہ نازک حالت میں موجود مریضوں کے لیے خصوصی طور پر حکومتِ پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت خریدی گئیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…