شیخ رشید کی چال کام دکھا گئی ؟ن لیگ کے سپیکرسے رابطے ،مدد مانگ لی

4  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن بنے کے اعلان پر مسلم لیگ ن پریشانی کا شکار ۔راستہ روکنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے مد د مانگ لی ۔ن لیگ کے رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہ بنانے کی درخواست کردی۔

روزنامہ 92نیوزکے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں نے شیخ رشید کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننے سے تلخی بڑھنے اور ماحول خراب ہونے کے خد شہ کا اظہا ر کیاہے ۔ن لیگ کے رہنماؤں نے اس پارلیمانی سطح پر فضا خوشگوار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔اس حوالے سے سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میں نے تو سپیکر قومی اسمبلی سے اس بار ے ملاقات نہیں کی لیکن ہمارے کچھ دوست سپیکر قومی اسمبلی کو ملے ہیں ۔ میں سپیکر سے رابطہ کرنے والوں کے نام نہیں بتاسکتالیکن ہمارے چند لوگوں نے سپیکر کو اس بارے اپنے موقف سے آ گاہ کیا ہے ۔اگر شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن بنے تو فضا تلخ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے علاوہ بھی 3چار حکومتی افراد فضا خراب کررہے ہیں ۔ان کو روکنا سپیکر کا نہیں وزیر اعظم کا کام ہے ۔وزیر اعظم ان تین چار افراد کو روکیں۔ابھی تک پارلیمانی امور چلانے میں سپیکر کا کردار ٹھیک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں بتاسکتا کہ اس معاملہ پر سپیکر کا کیا موقف ہے تاہم سپیکر ٹھیک کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شمولیت کی کو شش ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے جاری ہیں ۔مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی بھی اس معاملہ پر کھل کر مسلم لیگ ن کا ساتھ دے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…