ملکی مسائل پر قابو پانے کیلئے اسحاق ڈار،شاہدخاقان،احسن اقبال حکومت کی مدد کیلئے تیار،بڑی پیشکش کردی گئی

3  فروری‬‮  2019

لاہور(یوپی آئی)مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی مسائل پرقابوپانا حکومت کے بس کی بات نہیں، آل پارٹی کانفرنس بلالیں،ہم آپ کی مددکریں گے، وزیراعظم عمران خان،اسحاق ڈار،شاہدخاقان،احسن اقبال سے مشورہ لیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کچھ اپنی حکومت کے عوام پرمظالم اورعذاب پربھی ٹویٹ کریں،کدھرہے معاشی پالیسی اورمعاشی ویژن،ملکی صورتحال ٹویٹ کرکے ٹھیک نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے کچھ آنا بھی چاہیے حکومت میں آ نے سے پہلے تو حکو متی وزرا ایسے بیان دے

رہے تھے جیسے ایک دن میں ملک کے حا لا ت ٹھیک کر دینگے اب ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ کر نا کیا ہے ۔مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل پرقابوپاناآپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں، آل پارٹی کانفرنس بلالیں،ہم آپ کی مددکریں گے،ملکی مفاد میں انا اور تکبر کو پس پشت ڈالتے ہو ئے وزیراعظم عمران خان،اسحاق ڈار،شاہدخاقان،احسن اقبال سے معیشت کو بہتر بنا نے کے لئے مشورہ لیں کیونکہ حکومت کی نااہلی اورناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکارہیں، وزیراعظم پارلیمانی اجلاس بلائیں، شہباز شریف سے نہ ڈریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…