عمران صاحب کے چہیتوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے سبسڈی حلال جبکہ غریب حاجیوں کے لئے حرام ہے،ن لیگ نے کھری کھری سنادیں

2  فروری‬‮  2019

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد صاحب قوم کو بتائیں کہ وزیراعظم وہی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں جو سابقہ وزیراعظم استعمال کررہے ہیں ،آپ کے کیا کہنے آپ تو بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر 55روپے فی کلومیٹر میں پہنچا سکتے ہیں

کیونکہ اس میں عمران صاحب جو سفر کرتے ہیں ۔ فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بجلی اور گیس کے بل ڈبل ہو گئے ہیں تو کوئی بات نہیں کیونکہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس میں ایم ایس کے گھر میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب عمران صاحب ننگے پاؤں سعودی عرب جاتے ہیں کوئی بات نہیں اگر حج کی خواہش رکھنے والوں کو مدینہ اور مکہ جانے سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ایک کڑوڑ نوکریاں اور پچاس گھر نہ ملیں تو کوئی بات نہیں کیونکہ فواد چوہدری کی نوکری تو قائم ہوگی اور عمران صاحب کا غیر قانونی گھر تو ریگولرائز ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بتائے کہ منی لانڈرنگ کا 300ارب کب ملک واپس آئے گا ۔بے رحم حکومت نے مکہ اور مدینہ جانے کی پاکستانیوں کی خواہش بھی چھین لی ہے ۔عمران صاحب کے چہیتوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے سبسڈی حلال جبکہ غریب حاجیوں کے لئے حرام ہے۔پی ٹی آئی کی نااہل، ناتجربہ کار اور عوام دشمن حکومت نے عوام پر تاریخی بوجھ لاد ھ دیا ہے۔فواد چوہدری صاحب نے موجودہ حکومت سے مایوس ہوکر اگلی نوکری کی تلاش شروع کردی ہے ۔فواد چوہدری صاحب میڈیا کے ہزاروں ورکرز بیروزگار ہوچکے ہیں، تھوڑا وقت ان کے لئے بھی نکالیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد صاحب قوم کو بتائیں کہ وزیراعظم وہی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں جو سابقہ وزیراعظم استعمال کررہے ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…