پی ٹی آئی کو ووٹ د ینے والے کہہ رہ رہے ہیں مسلم ن کی حکومت بہتر تھی، حکومت مدت پوری نہیں کرسکے گی،شاہد خاقان عباسی نے بڑی پیش گوئی کردی

2  فروری‬‮  2019

بہاول پور(آن لا ئن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج جو ملک کے حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے وہ بھی کہہ رہ رہے ہیں کہ مسلم ن کی حکومت بہتر تھی،جودہ حالات میں حکومت کے پانچ سال مکمل ہوتے نظر نہیں آرہے، ہماری حکومت میں ایک بھی ایسا موقع نہیں ملے گا جب کسی بھی وزیر یا وزیر اعظم نے پانچ سالوں میں کوئی جھوٹ بولا ہو۔

موجودہ وزیر اعظم تو اسمبلی میں ہی نہیں آتے جبکہ انکے وزیر اسمبلی کے اندر اور باہر بھی جھوٹ بولتے ہیں اور اپوزیشن کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ بہاولپور کے مختصر دورہ کے موقع پر مسلم لیگی رہنما ء ڈاکٹر طارق رانا کی رہا ئشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی سیاست زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آتی۔ جب ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھے گی اور مزید قرضے لیے جائیں گے تو مہنگائی تو بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تو حاجیوں کو بھی نہیں چھوڑا اور حج کے اخراجات میں 63 فیصد تک اضافہ ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ایک مشکل راستہ ہے اور موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام سڑکوں پر ہوگی جس کی وجہ سے مڈٹرم الیکشن حکومت خود ہی کروا سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اگر اپنا منہ بند رکھتی تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کے لیے بڑے مشکل حالات ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلے اور حکومت اپنا وقت پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں ملک کی معیشت بری طرح تباہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی خود کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کے پانچ سال مکمل ہوتے نظر نہیں آرہے اور لگ رہا ہے کہ سیاست پیچھے اور حالات آگے آتے جائیں گے جس سے دل برداشتہ ہوکر عوام خود سڑکوں پر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب اور بہاول پور صوبہ اس خطے کے عوام کا حق ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنا فرض ادا کردیا ہے اب یہ موجودہ حکومت کا کام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے چاہیءں ، نئے صوبوں کے لیے سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئین سازی کی جانی چاہیئے بغیر آئینی منظوری کے نئے صوبوں کا قیام ممکن نہیں ، موجودہ حکومت اگر نیک نیت ہے تو نئے صوبے بن جائیں گے ، صوبہ بہاولپور اس خطے کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ صوبہ بہاولپور کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزیر اعظم اور انکے وزراء4 عوام سے کیے ہوئے ہر وعدے پر جھوٹ بول رہے ہیں

جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پٹرولیم مصنوعات سمیت ملک میں اتنی مہنگائی نہیں تھی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تو حکومت پر چلنے دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت خود اپنی دشمن بنی ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر گرینڈ الائنس بنایا ضرور ہے لیکن حکومت کو گرانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کے لیے ہے۔ موجودہ حکومت کو کسی کو گرانے کی ضرورت نہیں یہ خود اپنے ہی وزن سے گر جائے گی۔ اس موقع پر بہاولپور کی تمام لیگی قیادت کے علاوہ ورکرز کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو کے بعد سابق وزیر اعظم ائرپورٹ روانہ ہوگئے جہاں سے ڈومیسٹک فلائیٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…