وہ رقم جس سے کسی غریب بچے کا علاج ہو سکتاہے اسے آپ حج کی سبسڈی کیلئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ اقرار الحسن بھی حکومت کے حق میں بول پڑے، انتباہ کر دیا

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2019 ء کی منظوری دی گئی، حکومت حج پر سبسڈی نہیں دی ، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حج اور زکوٰۃ دو عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں، سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے،

یہ حج عبادت کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے، جس پر معروف صحافی اقرار الحسن نے ٹویٹ میں حکومت کے حق میں لکھتے ہوئے انتباہ کیا کہ ’’ سو فیصد اتفاق۔۔۔!! وہ پیسے جن سے کسی غریب کے بچے کا علاج ہو سکتا ہے، ان پیسوں سے آپ کسی کو حج کے لئے سبسڈی کیسے دے سکتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا،. حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے،سرکاری ٹور آپریٹرز کا حج کوٹہ 60فیصد ہو گا۔کابینہ نے پرائیویٹ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 40فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔ حج درخواستیں آئندہ ماہ وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019ء میں کسی بھی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ساتھ ہی کسی قسم کی شکایت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس بار 80 سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہر ی بغیر قرعہ اندازی کئے حج ادا کر سکیں گے۔4لاکھ 36ہزار سے 4لاکھ 26ہزار تک کے اخراجات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حجا ج کو کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ہو نے چاہئیے۔کابینہ اجلاس میں ارباب شہزاد کو حج 2019ء کا سپروائزر لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…