گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ، وزیر پٹرولیم کااعتراف ،ساتھ ہی بڑی خوشخبری سنا دی

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعتراف کیا ہے کہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں ، پانچ سال میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ، مجبوری میں قیمت بڑھانا پڑی ،ملک چلانا ہے تو عوام کو بوجھ بر داشت کر نا پڑیگا ،عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی،آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے پانچ سال میں گیس قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ گیس کمپنیوں کو 154 ارب روپے کا خسارہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ گیس چوری 50 ارب روپے سالانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی لے کر سستی گیس بیچی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ 487 ارب روپے کی گیس خریدی جاتی تھی جو 337 ارب روپے کی بیچی جا رہی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ مجبوری میں گیس کی کی قیمت بڑھانا پڑی۔ انہوں نے کہاکہ سردیوں میں کم سلیب والا بھی اونچی سلیب میں آ گیاجس سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی گیس پر سبسڈی حکومت کتنی دیر تک دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک زمانے میں منافع بخش کمپنی خسارے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے آخری سال میں 55 ارب روپے کی گیس اسکیم دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب کی صنعتوں کو 25 ارب روپے کی سبسڈی دی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو چلانا ہے کہ عوام کو یہ بوجھ برداشت کرنا ہو گاتاہم آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گیس کرائسس کو حل کرنے کیلئے مقامی تیل و گیس کی تلاش تیز کر رہے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ سوئی کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…