’’کسی کی مرضی ہے کوئی دو شادیاں کریں یا تین کیونکہ شریعت اسکی اجازت دیتی ہے‘‘ عامر لیاقت کی دوسری شادی پر شہریار آفریدی کے تبصرے نے اینکر کو خاموش کروا دیا

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی کو ایک پروگرام کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کی تصویر دکھا کر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو شہریار آفریدی نے عامر لیاقت کے بارے میں انتہائی مثبت الفاظ کہے۔

انہوں نے کہا دین کے معاملے میں اللہ نے ان پر خاص عنایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دین کے بارے میں عامر لیاقت کے پاس بے پناہ علم ہے۔میری عامر لیاقت سے ملاقات ہوتی رہتی ہیں اور وہ میرے بہت اچھے کولیگ ہیں۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ علم اللہ تعالیٰ ہر کسی کو عطا نہیں کرتا لیکن ہمیں چیزوں کو منفی طور پر پیش کرنے کی عادت ہے جو کہ ٹھیک بات نہیں ہے۔پروگرام میں موجود اینکر نے کہا کہ عامر لیاقت دوسری شادی کے بعد زیادہ غائب رہنے لگے ہیں تو شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور ہمیں ان چیزوں سے نکلنا ہو گا۔انسان کا کردار معنی رکھتا ہے۔کسی نے دو شادیاں کرنی ہیں یا تین یہ اس کی مرضی ہے کیونکہ شریعت اس کی اجازت دیتی ہے۔واضح رہے عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ عامر سے دوسری شادی کی تھی۔سیدہ طوبیٰ انور کی ٹوئٹر پروفائل کے مطابق وہ نجی ٹی وی چینل میں بطور منیجر کارپوریٹ افیئرزتعینات ہیں جن کا نکاح مفتی عبدالقادر نے گزشتہ سال عامر لیاقت کے ساتھ قریبی دوستوں اور گواہان سید علی امام، حمود منور اور عبدالوہاب کی موجودگی میں پڑھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…