عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطی کے معاملے میں واپس آ گیا ،سعودی عرب سے بھی تعلقات میں مزید بہتری کا عمل جاری

27  جنوری‬‮  2019

دبئی(آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوشش ہے پاکستان کودنیاکیلئے کھولا جائے، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں،عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطی کے معاملے میں واپس آیا،ہم نے آتے ہی کرتارپورسرحد کھولی،ہماری امن کی پالیسی ہے،اس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نہ صرف سویلین اداروں کو بہتراورمضبوط کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی مسائل پربھی توجہ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور ( (ن)لیگ پرکرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے۔فوادچودھری نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطی کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا، اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطی میں اچھے تعلقات ہے، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطی کے معاملے میں واپس آیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا جائے اور ہم چاہتے ہیں لوگ سیاحت اورکاروبار کے لیے پاکستان آئیں، ،ویزااجراکی پالیسی کاجائزہ لے کراسے آسان بنایاگیا جب کہ ہماری امن کی پالیسی ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا، ہم نے آتے ہی کرتا رپورسرحد کھولی۔فواد چودھری نے کہا کہ اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطی میں اچھے تعلقات ہے،گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطی کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوشش ہے پاکستان کودنیاکیلئے کھولا جائے، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…