ٹیکس کے حصول اور ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیاں، انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترامیم کردی گئیں

26  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کی جانب سے ٹیکس کے حصول اور ٹیکس دہندگان کیلئے اس عمل کو سہل بنانے کے حوالے سے انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترامیم کردی گئی ہیں تاکہ ٹیکس دھندگان کو غیرضروری طور پر تنگ نہ کیا جائے اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری انکم ٹیکس نوٹیفیکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237کے سب شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں

ایف بی آر کی جانب سے دو نومبر 2018ء کو جاری نوٹیفکیشن نمبر ایس آر او 132(1)/2018 میں ترامیم کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے تحت رول 39بی سب رول (1 )کی شق چار کو ختم تصور کیا جائے گا جس کے تحت معاف کرائے گئے قرضہ کی سٹیٹمنٹ کیلئے قرضہ سٹیٹمنٹ پر لفظ پرافٹ متبادل کے طور پر درج کیا جائیگا ۔ بینکنگ کمپنی کے مرکزی ڈیٹا بیس تک آن لائن رسائی کے ذریعے رقم کی منتقلی رپورٹ ،مشتبہ منتقلی ، کسی قسم کی معلومات یا ڈیٹا سے متعلق تفصیلات کا حصول بند کردیا جائے گا ۔ شق جی کو ختم کردیا جائے گا اور شق ایچ کی جگہ قرضہ کی سٹیٹمنٹ پر منافع کا مطلب فارم سی کی روشنی میں منافع تصور کیا جائے گا ۔ رول 39سی میں سب رول ون کے تحت فراہم کردہ تفصیلات کے لئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر الیکٹرانک ذریعہ سے فائل کے الفاظ متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔اظہار کے طور پر معاف کرائے گئے قرضہ سٹیٹمنٹ ،کرنسی منتقلی رپورٹ اور مشتبہ منتقلی رپورٹ پر قرضہ سٹیٹمنٹ پر الفاظ اور منافع کا استعمال کیاجائے گا ۔سب رول تین ،اظہار اور(2 ) کو ختم کیا جائے گا ۔ رول 39ای سب رول ون میں بورڈ کو مہیا کرنے کے الفاظ کیلئے ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر الیکٹرانک ذریعہ سے فائل کے الفاظ متبادل کے طور پر استعمال کئے جائیگے۔ دوسری مرتبہ کے لئے بیانیہ کے بعد لفظی اور کیش نکالنے کی سٹیمنٹ ڈالی جائے گی ۔اظہار کے بعد فارم بی اور فارم ڈی ڈالے داخل کئے جائیں گے ۔

سب رول (2 ) میں بورڈ کو مہیا کرنے کیلئے کے الفاظ کیلئے ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر الیکٹرانک ذریعہ سے فائل کے الفاظ متبادل کے طور پر استعمال کئے جائی ۔معاف کرائے گئے قرضہ جات کی سٹیمنٹ کیلئے قرضہ سٹیٹمنٹ پر منافع کے الفاظ متبادل کے طور پر استعمال کئے جائیں گے اور سب رول ( 3)ختم ہوجائے گا ۔رول 39ایف میں سب رول ون میں فارم اے اور فام بی میں لفظ معلومات ڈالا جائے گا ، جبکہ فارم سی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی جس میں نام،شاختی کارڈ نمر، پتہ سمیت تازہ ترین معلومات، سال کے دوران قرضہ پر منافع کی رقم ،ٹیکس کٹوتی اور ریمارکس شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…