افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کیلئے پاکستان کاا یسا شاندار اقدام کہ مودی سرکار تڑپ کر رہ گئی ،پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

26  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کیلئے پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے افغان طلبہ کیلئے رواں سال 1000 اسکالرشپ رکھ دیں ۔ پاکستانی سفیر برائے افغانستان زاہد نصر اللہ نے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے افغان طلبہ کے لئے اس سال 1000 اسکالرشپ رکھی گئی ہیں۔

زاہد نصراللہ خان نے کہا کہ پاکستان نے 100 اسکالرشپس اس سال صرف افغان خواتین طالبات کے لئے رکھی ہیں۔زاہد نصراللہ خان نے کہاکہ ان اسکالرشپس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے،یہ اسکالرشپس بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو دی جائیں گی،علامہ اقبال اسکالر شپ پروگرام کے تحت 2007 سے اب تک 3800 سے زائد افغان طلبہ کو اسکالر شپس دی گئیں ،بیچلرز کی اسکالرشپس کے لئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ٹیسٹس کا سلسلہ جاری ہے ،پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کرنے والوں کو اس سال 200 اسکالرشپس دی جائیں گی جس کے لئے ٹیسٹ اپریل میں ہونگے۔زاہد نصراللہ خان کے مطابق پاکستان نے 4000 ٹن گندم باقاعدہ طور پر افغان حکام کے حوالے کردی تاحال افغان صدر یا پاکستانی وزیراعظم کے ایک دوسرے کے ملک کے دورے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ افغان طلبہ کو اسکالرشپ دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…