پاکستان کے ایک شہر میں 32 ہندو خاندانوں نے اسلام قبول کر لیا، انتہائی پرمسرت تفصیلات

23  جنوری‬‮  2019

کراچی ( این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شیخ الحدیث وناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید خان غوری کے ہاتھ پر ٹنڈومحمد خان میں 32(ہندو)خاندانوں کے 150افراد نے اسلام قبول کرلیا،رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے حکم پر بنوریہ نومسلم فاونڈیشن اورسایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید خان غوری ، رئیس دارالافتاء مولانا سیف اللہ جمیل دیگر اساتذہ وعلماء کرام اور سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے

چیئرمین محمد یونس سایانی،وائیس چیئرپرسن فاطمہ میمن ،سرپرست محمد صدیق عثمان سایانی ، صدر عمران کاٹیا سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔نومسلم خاندانوں کو سایانی ویلفیئر کی جانب سے دو ایکڑ زمین خریدکرچاردیواری قائم کردی جہاں گھروں کی تعمیر تک نومسلموں کو خیمے فراہم کیے گئے ہیں ،اس موقع پرنومسلم کالونی ٹنڈومحمد خان اور نومسلموں کی تعلیم وتربیت کیلئے مسجد عبدالعزیز اور مکتب کابھی افتتاح کیاگیا۔دریں اثناء جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نومسلموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہاکہ نومسلم خاندانوں کے مسائل حل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ دار ی ہے جو لوگ اپنا مذہب چھوڑ آتے ہیں اسلام ان کی مدد کا حکم دیتاہے ، نومسلموں کے بے شمار مسائل ہیں ، مدارس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ واحد ادارہ ہے جہاں نومسلم فاونڈیشن کام کررہاہے ، اسی طرح ہمیشہ نومسلموں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری نے کہاکہ اسلام عالمگیر مذہب ہے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک جان بنایا ہے تاکہ مسلمان ایک دوسرے کا دکھ درد کو سمجھیں جب کوئی غیر مسلم مسلمان ہوکر آتاہے تو ہمیں اس کے دکھ درد کا احساس زیادہ ہونا چاہیے یہ ہمارے کامل ایمان کی نشانی ہے ، اس موقع پر درالافتاء کے

رئیس مولانا سیف اللہ جمیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب بھی کوئی خاندان یا فرد مسلمان ہوتاہے اس کو کلمہ پڑھانا کافی نہیں بلکہ اس کی تربیت کرنا بھی کلمہ پڑھانے والے کے ذمہ ہیں اس لیے نومسلموں کو گھر دینا بہت بڑا کام اور قابل تعریف ہے، اس موقع پر سایانی کے تمام عہدیداران نے بھی خطاب کیاجبکہ سایانی ویلفیئرکے صدر عمران کاٹیا نے تمام مہمانوں کو آمد اور بنوریہ نومسلم فاونڈیشن کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…