’’بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں ‘‘ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھارپیش گوئی کردی

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این) مالاکنڈ، راولپنڈی، اسلام آباد، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، گوجرانوالہ، لاہور، مردان، کوہاٹ اور پشاورڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند جبکہ مالاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

لاہور میں دو دن کی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں آج کم ازکم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہر میں مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے. شہر میں ہلکی دھوپ نکل آئی ہے جو سیاحوں کے لیے دلفریب مناظر پیش کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والی شدید برف باری کے باعث شہریوں کا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔قلات میں شدید سردی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ شہر اور گردونواح میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔قمبر اور گرد نواح میں شدید دھند کے باعث مسافروں اور سرکاری ملازمیں کو ڈرائیونگ کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ساہیوال میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…