نئے پاکستان سے بہتر پرانا پاکستان تھا، کم از کم شہبازشریف تو پہنچ جاتے تھے ،باتیں بہت مگرعثمان بزدار نے گھر آنا گوارہ نہ کیا،خلیل کے والد، بہنیں ،کزنزپی ٹی آئی حکومت پربرس پڑے ، سارا سارا دن رونے میں گزرنے لگا

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال واقعے  میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے والد محمد بشیر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے کئی گھنٹے لے لیے لیکن قاتلوں نے میرے بیٹے کو مارنے میں تو ایک منٹ لگا یا ،مثالی انصاف فرا ہم کرنے والے اپنے اہلکاروں کا تحفظ کر رہے ہیں ،سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو معطل کرنے سے متاثرہ خاندان کو انصاف کیسے مل سکتا ہے ؟

حکومت پیسوں کا لالچ دیکر ہما ری بولی لگا رہی ہے ،جب کسی کو مارنا ہوتا تب کوئی اجلاس نہیں اور جب کوئی مر جائے تو اجلاس کے بہانوں سے متاثرہ لوگوں کو بہلایا جا تا ہے ،جے آئی ٹی کے ممبران نے مزید وقت مانگا ہم دینے کو تیار ہیں لیکن ہمیں انصاف چاہیے ،اگر انصاف نہ دیا تو دوبارہ نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کر دیں گے ،روزنامہ دنیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹامجھے روزانہ دبا کر سوتا تھا ،مجھے شادی پر جانے کے لیے نئے سوٹ ،جیکٹ اور شوز لیکر دیئے لیکن ا سے پہن کر دکھا نہ سکا ،بہنوں نے انصاف کی فرا ہمی تک کچھ کھانے پینے سے انکار کر دیا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ہمیں مایوس کیا ہے ۔مقتول کے کزن عبدالحمید ،محمد نیاز کا کہنا تھا کہ نئے پا کستان سے بہتر پرا نا پا کستان تھا ،گزشتہ ادوار میں جب بھی کوئی ایسا سانحہ ہوتا تو سابقہ وزیر اعلی ٰ فوراً متاثرہ خاندان کے گھر پہنچتے لیکن موجودہ حکومت تو سو رہی ہے اگر ان کے گھروں میں ایسا واقع پیش آئے تو انہیں احساس ہو ،وزیر اعلیٰ کی جانب سے ٹی وی پر بہت بیانات دیئے گئے لیکن متاثرہ خاندان کے گھر چکر لگا نے کی زحمت نہ کر سکے ۔خلیل کی بہنوں آ سیہ بی بی اور سمینہ بی بی کا کہنا تھا کہ آج سارا دن ہما رے رونے دھونے میں گزرا جبکہ ہما رے بھائی کے بچے اپنے والدین کا پوچھ رہے ہیں لیکن ہما رے پاس کو ئی جواب نہیں ۔ہمیں انصاف چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…