پاکستان میں ملاعمر کے بیٹے اور سینئر رہنما ملا محمد یعقوب کی ہلاکت کی اطلاعات ، طالبان کا موقف بھی سامنے آگیا

22  جنوری‬‮  2019

کابل (آن لائن ) افغان طالبان نے ملا عمر کے بیٹے اور سینئر رہنما ملا محمد یعقوب کی پاکستان میں ہلاکت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ملا محمد یعقوب طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کے سب سے بڑے بیٹے اور افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 15 میں طالبان کے فوجی کمیشن کے سربراہ ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملا عمر یعقوب کی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جسے طالبان نے یکسر مسترد کردیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو جاری بیان میں اس خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے اور افغان حکومت اپنی شکست اور ندامت کو چھپانے کے لیے اس طرح کے جھوٹ گھڑ رہی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ملا محمد یعقوب کی موت کی خبر سامنے آئی ہو بلکہ اس سے قبل 2015 میں بھی افغانستان کی نیشنل اسمبلی کے پہلے ڈپٹی اسپیکر ظاہر قادر نے کوئٹہ میں طالبان رہنما کی موت کا دعویٰ کیا تھا اور اس موقع پر بھی طالبان کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی تھی۔اگر ملا یعقوب کے قتل کی خبر درست ثابت ہوتی ہے تو اس سے ناصرف طالبان کے درمیان اتحاد پارہ پارہ ہو سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی افغانستان میں 18سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…