ساہیوال واقعے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور ذیشان کی فیصل آباد میں مارے گئے دہشت گرد عثمان ہارون کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

22  جنوری‬‮  2019

لاہور ( آن لائن) ساہیوال واقعے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور ذیشان کی فیصل آباد میں مارے گئے دہشت گرد کے ساتھ سیلفی موجود ہے۔نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول فیملی کے زیر استعمال گاڑی فیصل آبادمیں ہلاک ہونے والے دہشتگرد عدیل حفیظ کی ملکیت تھی۔ گاڑی عدیل نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9 مئی 2018 کو خریدی۔ذرائع نے بتایا کہ گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے 6

لاکھ 80 ہزار روپے کی خریدی گئی تھی اور کچھ عرصے سے ذیشان جاوید کے استعمال میں تھی۔ خیال رہے کہ جس وقت سانحہ ساہیوال پیش آیا اس وقت گاڑی ذیشان چلا رہا تھا جسے حکومت دہشت گرد قرار دے رہی ہے۔نجی ٹی وی کو ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں دہشت گرد عدیل حفیظ کے ساتھ عثمان ہارون نامی دہشت گرد بھی مارا گیا تھا اور ذیشان کے فون سے اس کی دہشت گرد عثمان کے ساتھ سیلفی بھی حاصل کرلی گئی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…