پاکستان کا وہ تفریحی مقام جہاں 6فٹ برفباری پڑی ہزاروں کی تعداد میں سیاح امڈ آئے ،کئی پھنس گئے

22  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(یواین پی)ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری اور بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا، تفریحی مقام ناران میں 6فٹ، شوگران میں ساڑھے 4فٹ ، کاغان میں چار فٹ اور مری میں ایک فٹ تک برف پڑی ہے۔نتھیا گلی سمیت گلیات کے اکثر علاقوں میں 2فٹ تک برف باری ہوئی، برفیلے نظاروں نے جہاں ہر منظر کو حسین تر بنا دیا وہیں مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے مشکلات بھی پیدا ہوگئی ہیں۔

سوات کے بالائی علاقوں مالم جبہ، کالام اور میاندم میں وقفے وقفے سے برف باری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، لوئر اور اپر دیر کے بالائی مقامات پر برف باری اور بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ہے، بالائی گلیات کی تمام چھوٹی بڑی رابطہ سڑکیں برف باری کے باعث بند ہیں۔اپر ہزارہ ڈویژن میں برف باری اور بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم کوہستان سمیت متعدد مقامات پر بند ہے۔صوابی کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہو رہی ہے، بنوں، ڈی آئی خان سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں کہیں دھند اور کہیں ہلکی بارش سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔گلگت بلتستان میں استور، دیامر، ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، چلاس سمیت مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔برف باری کی وجہ سے وادی لیپہ کا زمینی رابطہ کئی روز سے منقطع ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔وادی نیلم، وادی گریز، شاردہ اور اٹھمقام سمیت آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں برف باری جاری ہے۔مری میں بھی گزشتہ دو روز سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز برف باری ہو رہی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے جبکہ کئی شہروں میں دھند چھائی رہی۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری اور بارش تھمنے کے بعد خون جما دینے والی سردی ہے، سندھ میں ٹنڈوالہ یار، گھوٹکی، خیر پور، سکھر، نوشہرو فیروز میں دھند سے حدنگاہ متاثر رہی۔ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی میں پیر کو شروع ہونیوالی بارش منگل کوبھی رم جھم کی صورت میں جاری رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…