پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت،بڑی خبر سنادی گئی 

21  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)افغان طالبان اور امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے درمیان امن مذاکرات ہفتوں کے تعطل کے بعد پیر کو دوبارہ شروع ہوگئے ہیں ۔ طالبان کے ایک مختصر بیان میں کہاگیا کہ امریکہ کی جانب سے اس ایجنڈے جس میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کی واپسی اور افغانستان سے مستقبل میں کسی کو خطرہ نہ ہونے کی یقین دہانی پر متفق ہونے کے بعد مذاکرات شروع ہوئے

اور پیر کو امریکی نمائندوں نے دو حہ میں طالبان کے سیاسی نمائندوں سے ملاقات کی جو  منگل کو بھی جاری رہے گی ۔یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے نو اور دس جنوری کو قطر میں پہلے سے طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے تھے ۔بعد میں پاکستان نے ان مذاکرات کو دوبار شروع کر انے کی کوششیں کی تھیں اور طالبان کو خلیل زاد سے پاکستان میں مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی تاہم طالبان نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھااور قطر کے دفتر کے ذریعے مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔ پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد زلمے خلیل زاد اتوار کوقطر پہنچ گئے تھے اور پیر کو طالبان اور خلیل زاد کے درمیان دس بجے مذاکرات شروع ہوئے جو دوپہر تک جاری رہے ۔اس سے پہلے طالبان اور امریکہ کے درمیان سترہ اور اٹھارہ دسمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے جس میں پاکستان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی ۔’’این این آئی ‘‘کو معلوم ہواہے کہ قطر میں پیر کو شروع ہونے والے مذاکرالت میں پاکستان نے اہم کر دار ادا کیا ہے ۔پاکستانی رہنماؤں نے زلمے خلیل زاد کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ طالبان کیساتھ قطر میں مذاکرات بحال کریں تاکہ تعطل کا تاثر دور ہو جائے ۔ افغان طالبان اور امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے درمیان امن مذاکرات ہفتوں کے تعطل کے بعد پیر کو دوبارہ شروع ہوگئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…