عمران خان کو سی پیک مخالف لابی نے منتخب کرایا ،حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی اتحاد مین دراڑیں پڑنا شروع ہوچکیں،احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

19  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو سی پیک مخالف لابی نے منتخب کرایا۔ انتخابات میں عوام کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوا۔ پنجاب کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مانگے تانگے کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی اتحاد مین دراڑیں پڑنا شروع ہوچکیں۔ الیکشن میں فوج اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان محاذ آرائی کا تاثر دیا گیا اور سوشل میڈیا کو بھی ہماری جماعت کے خلاف استعمال کیا گیا۔

جبکہ حکومت فوجی عدالتوں کی توسیع میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نااہلی اور مفلوج ہے۔ پنجاب میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ حکومتی اتحاد میں دراعیں آنا شروع ہوچکی ہیں۔ مانگے تانگے کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی توجہ ابھی پارلیمان پر ہے اور اپوزیشن کو بھی سڑکوں پر نکلنے کی ضرورت نہیں ہے اپوزیشن متحد ہوکر حکومتی نااہلی کے سامنے لائے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کل تک مسلم لیگ ق کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دیتے تھے آج ان کے ساتھ بغل گیر ہوگئے ہیں۔ الیکشن میں عوام کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوا ہے۔ عمران خان کو اینٹی سی پیک لابی نے منتخب کروایا ہے۔ انتخابات میں سوشل میڈیا مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہوا اور فوج اور مسلم لیگ ن کے درمیان محاذ آرائی کا تاثر نہیں گیا ۔ اگر ہماری جماعت دوبارہ منتخب ہوئی تو سی پیک نئی بلنبدیوں پر چلا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں قائم کی گئیں لیکن موجودہ حکومت ان کی مدت میں توسیع کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انتخابات میں ہمارے خلاف تمام تر پراپیگنڈا کے باوجود ہماری جماعت نے ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹ حاصل کئے موجودہ صوتحال مین بھی شفاف الیکشن ضروری ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…