نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ،ارب پتی شخص نے عمران خان کو ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی آفر کردی،جانتے ہیں اس شخص کا تعلق کس ملک سے ہے؟

19  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این) عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کے لیے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے مصری بزنس مین اورپراپرٹی ٹائیکون سرمایہ کاری پر تیار ہے، عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہائوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، انھوں نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔ناگوئیب سویریس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔دوسری جانب عرب نیوز کی خبروں پر پاکستانی حکام کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہے گی۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے، پیشکش ہوئی تو عمل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…