دوسروں کے نام جائیدادیں بنانے والے بھی ریڈار میں آگئے،اب شجرہ نسب بھی ٹیکس حکام کی دسترس میں،دھماکہ خیز فیصلے، کھلبلی مچ گئی

18  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) حکومت نے دوسروں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اور ان دھوکے بازوں کو گرفت میں لینے کی غرض سے ٹیکس حکام کو شہریوں کے شجرہ نسب تک رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے

380 بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف تازہ اقدامات میں کچھ ایسے ہی دھوکے بازوں کا سراغ لگایا ہے جنہوں نے دوسروں کے نام پر جائیدادیں بنارکھی ہیں۔ رواں ہفتے ایف بی آر نے ان کیسز پر وزیر خزانہ اسد عمر کو بریفنگ دی تھی جنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کا ایک حل نادرا کے پاس موجود شہریوں کے شجرہ نسب تک رسائی ہوسکتا ہے۔تاہم ماضی میں نادرا چیئرمین شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ نے ایف بی آر حکام سے تعاون کو یقینی بنانے کے لیے نادرا چیئرمین سے بات کی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دو برسوں میں 2017 ء کے بے نامی ایکٹ کو نافذ کرنے میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی حکومتوں کی ناکامی سے دولت مندوں اور بااثر افراد کو اپنے ملازمین اور اہل خانہ کے نام پر جائیدادیں بنانے کی چھوٹ ملی۔ حکومت نے دوسروں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اور ان دھوکے بازوں کو گرفت میں لینے کی غرض سے ٹیکس حکام کو شہریوں کے شجرہ نسب تک رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 380 بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف تازہ اقدامات میں کچھ ایسے ہی دھوکے بازوں کا سراغ لگایا ہے جنہوں نے دوسروں کے نام پر جائیدادیں بنارکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…