بیرون ملک سے آنے والا کتنے موبائل فون لاسکتا ہے؟کتنے موبائل ڈیوٹی فری اور کتنے پرکسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی؟اب بروقت رجسٹریشن نہ کروالے والوں پر جرمانہ بھی ہوگا،تفصیلات جاری

15  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آئی این پی ) کسٹم حکام نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا 5 موبائل فون لاسکتاہے، ایک موبائل ڈیوٹی فری ہوگا،4کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی، موبائل فون 30 دن میں رجسٹر نہیں کرایاجاتا تو 10فیصدجرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کاروبینہ خالدکی زیرصدارت اجلاس ہوا، کسٹم حکام نے کمیٹی کوموبائل رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دی ۔کسٹم حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سے آنے والا 5 موبائل فون لاسکتاہے،

ایک موبائل ڈیوٹی فری ہوگا،4کی کسٹم ڈیوٹی اداکرناہوگی، بیرون ملک سے آنے والے کو 30 دن میں موبائل رجسٹر کرانا ہوں گے، موبائل فون 30 دن میں رجسٹر نہیں کرایا تو 10 فیصد جرمانہ ہوگا۔حکام نے مزید بتایا کسٹم نے ایک ماہ میں ایئرپورٹ پر27 ہزارفون رجسٹرکیے، 40 فیصد فون اسمگل ہوکر پاکستان آرہیتھے، ڈی آئی آربی ایس نظام سیموبائل فون اسمگلنگ کاخاتمہ ہوگا۔کمیٹی نے سفارش کی موبائل فون رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کوبڑھایاجائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…