الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں سندھ کی آبادی کم کردی گئی،مردم شماری کے نتائج سے کتنا فرق ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

14  جنوری‬‮  2019

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری اور ملک کی آبادی سے متعلق شماریات اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا الیکشن کمیشن نوٹی فکیشن کی خود وضاحت کرے،عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار مرید علی شاہ کا موقف ہے کہ مردم شماری کے نوٹیفکیشن میں ملک کی آبادی کہیں بڑھا دی گئی اور کہیں کم کردی گئی ہے، جو غیر قانونی ہے اس کو غیر قانونی قرار دیا جائے،ملک بھر کی آبادی سے متعلق ادارہ شماریات اور الیکشن نوٹیفکیشن میں تضاد ہے،ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی آبادی 207774520 جبکہ الیکشن کمیشن نے 207766954 آبادی ظاہر کی ہے،ادارہ شماریات نے سندھ کی آبادی 478860452 اور الیکشن کمیشن ،ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کی آبادی 110012442 ہے اور الیکشن کمیشن نے 1100174465 آبادی ظاہر کی ہے،ادارہ شماریات نے بلوچستان کی آبادی 123244408 اور الیکشن کمیشن نے 12334739 ظاہر کی ہے،ادارہ شماریات نے اسلام آباد کی آبادی 2006572 اور الیکشن کمیشن نے 2001579 ظاہر کی ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹیفکیشن میں سندھ کی آبادی کم دکھائی ہے،دونوں اداروں کے تضاد کی وجہ سے جنرل نشستوں پر شفاف انتخابات ممکن نہیں،اس طرح ملک بھر آبادی کے تناسب سے مخصوص نشستوں کے فارمولے میں بھی تضاد ہوگا،

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…