پانامہ لیکس میں شریف خاندان کے پول کھولنے والے صحافی ارشد شریف نے جیسے ہی کپتان کی حکومت پر تنقید شروع کی تو جانتے ہیںن لیگ نے ان کے بارے میں کیا اعلان کر دیا؟حامد میر کا حیران کن انکشاف

14  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کل کے ولن آج ہیرو بن گئے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پانامہ لیکس کیس میں کئی تحقیقاتی رپورٹس اور حیران کن انکشافات کرنیوالے صحافی ارشد شریف نے جیسے ہی کپتان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تو جانتے ہیں ن لیگ نے کیا اعلان کر دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے، حامد میر نے ن لیگیوں کو آئینہ دکھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی

حامد میر اپنے آج کے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ وزیر خزانہ اسد عمر نےمعروف صحافیوں سے ایک آف دی ریکارڈ ملاقات کی ۔ اس ملاقات سے اگلے دن ہمیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور مریم اورنگزیب صاحبہ نے بلا لیا۔ جیسے ہی ہمارے ایک دوست ارشد شریف اس ملاقات میں تشریف لائے تو سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج کل ارشد شریف مسلم لیگ (ن) کے فیورٹ اینکر ہیں۔ یہ وہی ارشد شریف ہیں جن پر مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ایک غلط خبر نشر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی اور جب ہم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے کچھ اہم وزراء سے درخواست کی کہ ارشد شریف پر ایف آئی آر ختم کی جائے تو ہمیں کہا گیا کہ آپ جمہوریت کے دشمنوں کی حمایت نہ کریں۔ چند مہینے گزرنے کے بعد جمہوریت کا یہ دشمن مسلم لیگ (ن) کا فیورٹ اینکر بن چکا ہے کیونکہ ارشد شریف کی طرف سے عمران خان کی حکومت پر بھی اسی طرح تنقید کی جا رہی ہے جیسے وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کیا کرتے تھے۔ اچھی بات ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو یہ سمجھ آ گئی کہ اچھا صحافی کبھی کسی سیاسی جماعت کا مائوتھ پیس نہیں بنتا۔ اچھا صحافی عام طور پر حکومت کیلئے ولن اور اپوزیشن کیلئے ہیرو ہوتا ہے اور شاید اسی لئے وزیراعظم عمران خان کے بہت سے ہیرو ان کیلئے ولن بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…