نواز شریف ابھی جیل میں ہیں وہ باہر آئیں گے توحکومت اور اپوزیشن کے درمیان کیا ہو گا؟ نواز شریف ممکنہ طور پر کب تک جیل سے باہر آ جائیں گے؟ خورشید شاہ اور اسد قیصر کے درمیان ملاقات کا احوال

11  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ۔ملاقات سپیکرز ہاوس میں ہوئی جس کے دوران پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل

کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے۔جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر کا حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ بھی دیا گیا ،ملاقات کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی اوراپوزیشن رہنماوں کے درمیان ملاقات بھی ہونی چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ابھی جیل میں ہیں۔وہ جب باہر آئیں گے تو ملاقات ہو جائے گی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا وہ ایسا نہیں کہ ضمانت نہ ہونواز شریف ایک دو ماہ میں جیل سے باہر آ جائیں گے عمران خان کے خلاف نیب کیسز وزیراعظم کی توہین نہیں انصاف سب کے ساتھ ایک جیسا ہونا چاہیئے ماضی میں وزیراعظم گیلانی اور نواز شریف کو عدالت نے سزا دی صدر زرداری نیب اور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے وزیراعظم عمران خان بھی عدالت جائے گا اس میں کوئی توہین نہیں خورشید شاہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں طے تھا کہ آئندہ اجلاس میں حکومت اپوزیشن بیٹھیں گے 14 یا پندرہ کو اپوزیشن نمائندوں سے وزیر پارلیمانی امور کی میٹنگ ہو گی امید ہے اس میٹنگ میں قائمہ کمیٹیاں فائنل ہو جائیں گی پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں ہم ایشوز پر متفقہ موقف اپناتے ہیں، ہمارے آپس میں مکمل رابطے ہیں۔ باقی یہ سب کو سمجھنا چاہیئے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو الگ جماعتیں ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…