فیس بک، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان استعمال کرنے کے الزام میں کس مذہبی شخصیت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی

11  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) سیشن عدالت میں فیس بک، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان استعمال کرنے کے الزام میں مذہبی سکالر ناصر مدنی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 22 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری عبدالرحمن کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے

سلیم چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ نام نہاد مذہبی سکالر ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اسلام کی تعلیمات دے رہا ہے، ناصر مدنی مختلف اجتماع، مساجد میں خطاب کے دوران گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کرتے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق اسلام پاک مذہب ہے جس کا بیہودہ زبان میں پرچار دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے، ناصر مدنی اپنے خطابات میں بہن بیٹیوں سے متعلق انتہائی غلیظ الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، ناصر مدنی کے بیہودہ زبان میں کئے گئے خطبات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مولوی ناصر مدنی کے بیہودہ اور غلیظ زبان والے خطبات کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور مذہب کو بدنام کرنے پر مولوی ناصر مدنی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 22 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔کہ مولوی ناصر مدنی کے بیہودہ اور غلیظ زبان والے خطبات کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور مذہب کو بدنام کرنے پر مولوی ناصر مدنی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 22 جنوری کو جواب طلب کر لیا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…