عوام کو احتجاجوں اور دھرنوں پر مجبور نہ کیا جائے، فواد اور چوہان کو لگام دو،احمد لدھیانوی کھل کر بول پڑے،وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے چھیڑ چھاڑ کے بجائے کیا کام کرنیکا مشورہ دیدیا

11  جنوری‬‮  2019

عبدالحکیم (نیوز ڈیسک ) حکومت ابھی تک کسی ٹھہرا ؤ کی طرف نہیںجارہی حکمرانوں کو اپوزیشن سے چھیڑ چھاڑ کی بجائے کام پرتوجہ دینی چاہیے اپوزیشن ایک عرصہ تک اقتدار میں رہی ہے اوروہ حکمرانی کے نشیب وفراز سے اچھی طرح واقف ہے جبکہ حکومت ابھی تک نووارد ہے، ان خیالات کا اظہار اھل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے عبدالحکیم میں میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ملک کی بہتری کیلئے اپنی پالیسیاں بنانا ہونگی حکومت نے گزشتہ دنوں سندھ حکومت گرانے کی جو کوشش کی ہے اسکا نتیجہ عوام کے سامنے ہے اور وہ اس کوشش میں پسپا اور ناکام ہوئی ہے وزارت داخلہ کی طرف سے نماز کی پابندی کا اقدام بہتر اور قابل تحسین ہے ہم نے ہمیشہ حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت اور غلط پالیسیوں کی مخالفت کی ہے اور یہ ہمارا حق بھی ہے سناہے کہ حکومت کوئی نیا منی بجٹ لارہی ہے اس میںمزید ٹیکسز لگاکر عوامی ردعمل کی بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے تھوڑے وقت میں بار بار ٹیکس آنے لگے تو عوام کے اندر مایوسی پھیلے گی کسی بھی محب وطن پاکستانی کو لاپتہ رکھنے کی بجائے انہیں عدالتوں میں پیش کر کے جرم کے مطابق سزا دینی چاہیے جب ملک میں عدالتی نظام موجود ہے تو پھر اس قسم کے واقعات عوام اور اداروں میں بغاوت اور دوریاں پیداکر دیتے ہیں اس لیے لاپتہ والی پالیسی ختم ہو نی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعید بٹ شھید ایک معروف صحافی تھے ان کے قتل کو چار ماہ گزر گئے مگر انکے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے جو انتظامیہ کی کمزوری ہے انتظامیہ کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کر ناچاہیے عوام کو احتجاجوں اور دھرنوں پر مجبور نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ابھی تو پی ٹی آئی کی حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر

عمل پیرا ہے ابھی تو انکو اپنے اقتدار کا یقین بھی نہیں آرہا صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی صحافیوں سے بدتمیزی پر افسوس ہے فواد اور چوہان کو لگام دینی چاہیے ورنہ یہ حکومت کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتے ہیں غیر پارلیمانی الفاظ کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں-

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…