نواز اور شہباز شریف کی حالت خراب، بستر سے اٹھنے کے قابل نہ رہے،ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد کیا مشورہ دیدیا؟

9  جنوری‬‮  2019

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے، ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کی صبح کوٹ لکھپت جیل میں ناشتے کے بعد ناسازی طبع کی شکایت پر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی، صبح انہوں نے اپنے گھر سے آیا ہوا ناشتہ تناول کیا تھا۔طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر بالکل ٹھیک پایا گیا اور ان کے قلب کی کارکردگی بھی معمول کے مطابق تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی، صبح انہوں نے اپنے گھر سے آیا ہوا ناشتہ تناول کیا تھا۔طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر بالکل ٹھیک پایا گیا اور ان کے قلب کی کارکردگی بھی معمول کے مطابق تھی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں اور لند ن میں کچھ عرصہ زیرِ علاج بھی رہے ہیں۔معائنے کے بعد نوازشریف کومکمل آرام اورپرہیزکی ہدایات دی گئیں ہیں۔دریں اثنا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کمر دردٹھیک نہ ہو نے کے باعث پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کا بورڈ (آج) جمعرات کو دوبارہ معائنہ کرے گا صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد اور صحت میں بہتری نہ آ سکی، کمر درد کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر شہباز شریف کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔درد کے باعث شہباز شریف کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ (آج) دوبارہ طبی معائنہ کرے گا، معائنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو سفری اجازت اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…