حامد میر کی کشمیریت جاگ اُٹھی، لخت جگر کے ولیمہ میں کسے مہمان خصوصی بنا دیا؟ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

9  جنوری‬‮  2019

راولاکوٹ (آن لائن) حامد میر کی کشمیریت جاگ اُٹھی ۔ لخت جگر کے ولیمہ میں کشمیر ی لیڈر محمد یاسین ملک کی چھ سالہ بے وطن بیٹی رضیہ سلطانہ کو مہمان خصوصی بنا دیا ۔ سنیئر صحافی حامد میر کے بیٹے عرفات میر کی دعوت ولیمہ میں جہاں سابق صدر پاکستان آصف زرداری ، سابق وزراء اعظم پاکستان چوہدری شجاعت ، شاہد خاقان عباسی ،

سابق چیئر مین کشمیر کمیٹی فضل الرحمان ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سمیت غیر ملکی سفیروں ، سیاست دانوں ، صحافیوں اور دیگر مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وہاں حامد میر نے جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کی اکلوتی چھ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کو سب پر ترجیح دیتے مہمان خصوصی بنایا ، واضح رہے کہ حامد میر کے والد پروفیسر وارث میر (مرحوم ) مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آئے تھے اور حامد میر کے نانا ڈاکٹر غلام احمد جراح( مرحوم ) بھی مقبوضہ جموں سے ہجرت کر کے آئے تھے اور وہ اُن لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے بابائے قوم محمد مقبول بٹ شہید کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کی آزاد ی کے لیے نئے سرے سے تحریک شروع کی ، حامد میر نے اپنی زندگی کی اس بڑی خوشی میں رضیہ سلطانہ کو مہمان خصوصی بنا کر باپ اور دادا کی ارواح کو تسکین پہنچائی اور ساتھ کشمیر یت بھی زندہ کی ۔ یو نائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( یکجا) کے کنوینئر آصف اشر ف نے اس اقدام پر حامد میر کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…