عمران خان کی حکومت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ،اس کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ، مسلم لیگ (ن) نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

6  جنوری‬‮  2019

نارووال (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اتوار کونارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ہٹلر کی طرح کی حکومت کرنا چاہتے ہیں، ان کی بھڑکوں نے ملک میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی معیشت فٹ بال کی طرح لڑھک رہی ہے جب کہ حکمران صرف اقدار کے مزے اور سیلفیاں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ پرتشدد اور گالی کی بات کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اقتدار کے آگے کوئی آواز نہ اٹھا سکے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں جا کر ملک کو کرپٹ ثابت کر رہے ہیں، ہمیں عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا خود کو دھوکا دینا ہے۔نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا یک طرفہ احتساب کا عمل سیاسی ایجنڈے پر چل رہا ہے۔انہوں نے شہباز شریف کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کیس بنانے کا مقصد ن لیگ کو سی پیک کی سزا دینا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمیں احتساب سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن احتساب کا آغاز حکمرانوں سے ہونا چاہیے۔  مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اتوار کونارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ہٹلر کی طرح کی حکومت کرنا چاہتے ہیں، ان کی بھڑکوں نے ملک میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…