لاپتہ افراد کی بازیابی،بلوچستان کے مسائل، جاوید ہاشمی نے حکومت پر سنگین الزامات عائد کردیئے

6  جنوری‬‮  2019

کوئٹہ (آن لائن)ملک کے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ جتنا جلدی حل کرے بہتر ہو گا ،بلوچستان کے مسائل کا بات چیت سے ہی ممکن ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی سے ملتان میں ملاقات کی

ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال،سیاسی اور مسنگ پرسنز کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال جوں کے توں ہیں کسی طرح بھی صوبے کے اہم اور حل طلب مسائل حل کی جانب نہیں جارہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ اس وقت بلوچ مسنگ پرسنز کا مسئلہ گمبھیر صورتحال اختیار کرگیا ہے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں جبکہ روزگارکے فراہمی کیلئے ہزاروں خالی آسامیاں اعلانات کی حد تک محدود ہیں مرکزی حکومت کا بھی کوئی خاص توجہ صوبے کی طرف نہیں ہے مسلم لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے اتفاق کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو سیاسی طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے سب سے پہلے بلوچ لاپتہ افراد کامسئلہ ہے اسے جتنی جلدی حل کی جائے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں بھی بلوچستان کی پسماندگی دورکرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت صوبے کے مسائل سمیت دیگر اہم معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں وہ صوبے کے عوام اور خصوصاً بی این پی کے موقف کی تائید کرتے رہے گے ۔  مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ جتنا جلدی حل کرے بہتر ہو گا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…