ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ٗمحکمہ موسمیات نے ایک اورخطرناک پیش گوئی کردی

5  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد /مظفر آباد /گلگت /لاہور/پشاور /کوئٹہ(این این آئی)آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ٗ برف باری کے باعث کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ٗ شاہراہ قراقرم بھی بند ہوگئی ٗ سینکڑوں مسافروں کو رات سڑک پر گزارنا پڑی ٗچترال میں شندور کے علاقے میں درجہ حرارت منفی 20، جبکہ بروغیل میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا

جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک دھند کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗجڑواں شہر ر اولپنڈی ٗ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین میں شدید برف باری کے باعث شاہراہ قراقرم گزشتہ رات سے بند ہوگئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو رات سڑک پر گزارنا پڑی۔مانسہرہ اور بٹگرام کی باؤنڈری پر واقع علاقہ چھتر پلین میں گزشتہ شام سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا اب تک ڈیڑھ کلومیٹر کے اس علاقے میں کہیں ایک اور کہیں3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی غفلت ، لاپرواہی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث رات بھر میں بھی سڑک کو برف سے صاف نہیں کیا جاسکا اور گلگت سے پنڈی تک سفر کرنیوالے سینکڑوں مسافروں نے شدید سردی میں رات سڑک پر گزاری۔اس موقع پر مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ این ایچ اے نے صرف 2ٹریکٹر برف صفائی کے لئے بھجوائے جو ناکافی ہیں۔ادھرچترال اسکاؤٹس کے مطابق چترال میں شندور کے علاقے میں درجہ حرارت منفی 20، جبکہ بروغیل میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق گلگت روڈ اور بروغیل روڈ آمد و رفت کیلئے بند رہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دو روز سے وقفے وقفے کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری رہاجس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیاادھر دیر بالا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جبکہ لوئر دیرمیں برف باری سے بنشاہی اور مسکینی درہ سمیت کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔آزاد کشمیر کے شہر مظفرآبادمیں نکیال اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ۔پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے علاقے کی خوب صورتی میں مزید نکھار آگیا ہے۔

ضلع بونیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی،ملحقہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ضلع بونیر کے علاقوں چغر زئی، شہیدی سر، تیراج اور کلیل کنڈاو میں برف باری کے باعث راستے بند ہوگئے۔کئی علاقوں تک رسائی مشکل ہوگئی ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، برف باری کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ۔سوات کے پْرفضا مقام مالم جبہ میں اس وقت برف باری ہوتی رہی جبکہ درجہ حرارت منفی 3ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کے باوجود ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح اس موسم میں خوب انجوائے کر تے رہے۔

مالا کنڈ کے بالائی علاقوں میں برف باری اور حالیہ بارشوں کے بعد مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ٗ شہریوں نے سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے کباب کے ہوٹلوں کا رخ کر لیا ہے ٗپنجاب میں گجرات، کھاریاں شہر اور گردونواح میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ رات سے اسلام آباد راولپنڈی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ٗلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات ہلکی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔لاہور، شیخو پورہ، گوجرانوالا، سرگودھا، گجرات، منڈی بہاؤ الدین،

پنڈی بھٹیاں اور میر پور آزاد کشمیر میں گزشتہ رات ہلکی بارش ہوئی،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت میں گہرے بادل چھائے رہے اور کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک دھند کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت کالام اور اسکردو میں منفی 9، لاہور اور کوئٹہ میں 2، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 5 ، ملتان اور سرگودھا میں 6 اور کراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…